Saturday, 1 February 2014

جریان منی کے بارے میں غلط زبان


جریان منی کے بارے میں غلط زبان
زکر penis
 مردوں کو پیشاب یا پا خانہ سے پہلے یا بعد میں  میں سے سفید رنگ کا مادہ خارج ہوتا ہے اسے ان نیم حکیموں کی زبان میں جریان کہتے ہیں- اسے نیم حکیم بہت ہی بری بیماری کا نام دیتے ہیں جب کے ایسا کچھ نہیں ہے اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے- حکیموں کے مطابق یہ ایک خطر ناک بیماری ہوتی ہے اور اس کا علاج کرواے بغیر شادی نہیں کی جا سکتی اور یہ مرد کو جنسی لحاظ سے کمزور تر کر دیتا ہے وغیرہ وغیرہ جب کے ان سب باتوں کا حقیقت سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ہے- اس کی حقیقت صرف اتنی سی ہے کہ جب مرد پیشاب یا پا خانے  کے لیے زور لگاتا ہے تو اس کے Urethral gland میں سے زور لگانے کی وجہ سے ایک سفید رنگ کا مادہ نکلتا ہے اور یہ کوئی بیماری نہیں ہے میڈیکل سائنس کے لحاظ سے اس مادے کا نام نہاد جریان سے کوئی واسطہ نہیں ہے نہ ہی یہ کوئی کمزوری کی علامت ہے اور نہ ہی اسے علاج کی ضرورت ہوتی ہے

No comments:

Post a Comment